پی ایس ایل 9 کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ 9 کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کردیا، قومی ٹیم کے متعدد کرکٹرز کی اگلی کیٹیگریز میں ترقی ہوگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 9 کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے متعدد کرکٹرز کی کیٹیگریز کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ اور آل راؤنڈر افتخار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینیم کیٹیگری، سرفراز احمد اور نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کی گولڈ سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں ترقی ہوگئی۔

پی سی بی کے مطابق محمد نواز اور محمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری، حیدر علی پلاٹینیم سے گولڈ اور آصف علی پلاٹینیم سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں چلے گئے جبکہ سلمان ارشاد کو گولڈ سے سلور میں منتقل کردیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق محمد نواز اور محمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری، حیدر علی پلاٹینیم سے گولڈ اور آصف علی پلاٹینیم سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں چلے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 9 کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ دسمبر میں ہوگی جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹڑیشن کا عمل 25 دسمبر سے جاری ہے، پی ایس ایل 9 کا آغاز آئندہ سال 8 فروری سے ہوگا ایونٹ 24 مارچ 2024ء تک جاری رہے گا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ کی دفاعی چیمپئن ہوگی جبکہ ایونٹ میں گزشتہ سیزن کی طرح 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔