چین،فلپائن، تھائی لینڈ ،میانماراور مقبوضہ کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

منیلا:  چین،فلپائن، تھائی لینڈ ،میانماراور مقبوضہ کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔جزیرہ منڈاناؤ میں 6.9 ،میانمار اور چین کے سرحدی علاقے میں 5.7 شدت زلزلے کے جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 6.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز کے حوالے سے بتایا کہ فلپائن کے جزیرہ منڈاناؤ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.9 ریکارڈ ہوئی۔زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

چین اور میانمار میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار اور چین کے سرحدی علاقے میں 5.7 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جبکہ تھائی لینڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی،زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع ڈوڈمیں 3.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔