اب یھی40 لاکھ غیرقانونی افغان مہاجرین ایران کے8شہروں میں مقیم ہیں۔ فائل فوٹو
اب یھی40 لاکھ غیرقانونی افغان مہاجرین ایران کے8شہروں میں مقیم ہیں۔ فائل فوٹو

ایران نے بھی افغان مہاجرین کو ملک سے نکال دیا

جمرود: ایران نے بھی غیرقانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیا۔

ایران نے4لاکھ50 ہزار غیر قانونی افغان مہاجرین کو اپنے ملک سے نکال دیا ہے،اب یھی40 لاکھ غیرقانونی افغان مہاجرین ایران کے8شہروں میں مقیم ہیں۔

افغان نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ اب تک ایران نے تقریباً 450,000 افغان مہاجرین جو ایران میں غیر قانونی طور رہائش پذیر تھے واپس افغانستان بھیج دیے ہیں ۔

ادھر ایران نے کہا کہ اب بھی ان کے ملک میں 40 لاکھ غیر قانونی افغان مہاجرین رہتے ہیں اور ان کے 92 فیصد غیر قانونی افغان مہاجرین8 بڑے شہروں میں مقیم ہیں جن میں تہران، سیستان و بلوچستان، خراسان رضوی، قم، کرمان، یزد، فارس اور البرز شامل ہیں۔