عمران کو پارٹی صدارت سے ہٹانے سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 28 نومبر کو کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا جواب جمع کرائیں گے۔

November 21, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران کو پارٹی صدارت سے ہٹانے سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔

الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 28 نومبر کو کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا جواب جمع کرائیں گے۔

یاد رہے کہ خالد محمود خان نے چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست دی تھی۔