عمران خان کی شکل میں سیاستدان نہیں فتنہ ہے، فائل فوٹو
عمران خان کی شکل میں سیاستدان نہیں فتنہ ہے، فائل فوٹو

عدم اعتماد کی تحریک میں دوستوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا،رانا ثنااللہ

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں دوستوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا، اپوزیشن کے اسمبلی سے بھاگنے پر دوست اپوزیشن میں جاکر بیٹھے، پنجاب میں الیکشن لڑنے کے لیے پیپلزپارٹی کو ہمارے خلاف بیانیہ نہیں بنانا چاہیئے، بلاول کو گندی زبان استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئین کے خلاف پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑیں، وہ چاہتے تھے اسٹیبلشمنٹ ان کا ساتھ دے، عدم اعتماد کی تحریک میں دوستوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا اور اپوزیشن کے اسمبلی سے بھاگنے پر دوست اپوزیشن میں جاکر بیٹھے۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ملک میں اکثریت سے حکومت بنائے گی اور انتخابات میں جنوبی پنجاب سے بھی کامیابی حاصل کرے گی، دوستوں کو پارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہتا ہوں، مزید کچھ دوست آنے والے دنوں میں ن لیگ کا حصہ بنیں گے۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئین کے خلاف اسمبلی توڑی، عمران خان چاہتے تھے اسٹیبلشمنٹ ان کا ساتھ دے، آج ملک میں جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے۔