صحافیوں سے گفتگو میں سارا زور بھی پی ٹی آئی سے کی گئی ’’نا انصافی‘‘ پر رہا، فائل فوٹو
 صحافیوں سے گفتگو میں سارا زور بھی پی ٹی آئی سے کی گئی ’’نا انصافی‘‘ پر رہا، فائل فوٹو

فلسطینیوں نے اسرائیل کو خاک میں ملادیا،حافظ نعیم الرحمنٰ

حیدرآباد: جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے اسرائیل کو خاک میں ملادیا ہے،جو ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہے تھے وہ چھ گھنٹے کے حماس آپریشن کے بعد پیچھے ہٹ گئے، آج اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ کرنے پر مجبور ہوگیا، حماس نے پوری عزت کا ساتھ یہ معاہدہ کیا، اسرائیلی فوج حماس کا مقابلہ نہیں کر پارہی، جنگیں اسلحہ اور ٹیکنالوجی سے نہیں بلکہ جذبہ جہاد سے لڑی جاتی ہیں، وہ حیدرآباد میں نکالے گئے غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔

قبل ازیں حافظ نعیم الرحمن کی زیر قیادت غزہ مارچ کا آغاز تلک چاڑی سے کیا گیا، غزہ مارچ میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء اسٹیشن روڈ پہنچے، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ غزہ میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہداء میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے، دہشت گرد اسرائیل انسانیت کو قتل کر رہا ہے، غزہ کی جو مزاحمت ہو رہی ہے اس نے تاریخ کا رخ تبدیل کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی اس درندگی نے پوری دنیا کے باضمیر انسانوں کی آنکھیں کھول دی ہیں، انہوں نے کہا کہ چند لوگ ہیں جو مجاہدین کے ساتھ کھڑے ہیں، لوگ پوچھتے تھے کہ حماس نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا، فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ کیا گیا اور ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، اسرائیل کا کوئی وجود نہیں تھا، یہ ناپاک ریاست مسلط کی گئی ہے، پوری دنیا سے یہودیوں کو یہاں لا کر بسانا شروع کیا گیا، 1948 میں اسرائیل کو ریاست کے طور پر مسلط کردیا گیا، حماس مسجد اقصیٰ کی آزادی اور فلسطینیوں کو آزاد کرانے کی تحریک ہے، حماس نے سرفروشی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے قوت جمع کی اور پھر میدان جہاد میں اترے۔