قمبر شہداد کوٹ(اُمت نیوز)قمبر شہدادکوٹ میں ڈھائی بچے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزم کی گرفتار پہنچے تو پتہ چلا کہ ملزم کی عمر کیا ہے۔
قمبر شہدادکوٹ میں سیپکو حکام کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا جہاں سیپکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں ڈھائی سالہ بچے کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور پولیس اسے گرفتار کرنے بھی پہنچ گئی، تاہم سیپکو حکام اور پولیس مقدمہ درج ہونے بعد پریشان ہوگئی۔
اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ لائن سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر دفعہ 462 ایک کے تحت بھورل نامی ملزم کے خلاف قبو سعید خان تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
حکام نے مؤقف پیش کیا کہ نامزد شخص کی گرفتاری پر پہنچے تو ملزم کی عمر کا علم ہوا، دراصل مقدمے میں نامزد ملزم بھورل بچے کا دادا تھا جو فوت ہوچکا ہے، اور بچے کا نام دادا کے نام پر رکھا گیا تھا، بعد میں معلوم ہوا کہ ملزم بچہ ہے۔