اسد شفیق نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر اسد شفیق نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
اتوار کو کراچی وائٹس نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں ایبٹ آباد کو دلچسپ مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل اسد شفیق کا آخری میچ تھا، میچ کے بعد ساتھی کرکٹرز نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اسد شفیق نے 191 فرسٹ کلاس میچز میں 12042 جبکہ 162 لسٹ اے میچز میں 5784 رنز بنائے۔
دائیں ہاتھ کے بیٹر اسد شفیق نے مجموعی ٹی ٹوئئنی میچز میں 127 میچز کھیل کر 2698 رنز اسکور کیے۔
واضح رہے کہ اسد شفیق نے تینوں فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ 2010ء میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے اسد شفیق نے پاکستان کی جانب سے 77 ٹیسٹ، 60 ایک روزہ میچز اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ انہوں نے ٹیسٹ میچز میں 38.19 کی اوسط سے 4 ہزار 660 رنز اسکور کیے جس میں 12 سنچریاں شامل تھیں۔ اسد شفیق نے ایک روزہ میچز میں ایک ہزار 336 رنز اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 192 رنز اسکور کیے۔