انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن کی درخواست پرسپریم کورٹ میں سماعت شروع

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی درخواست پرسپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوگئی،تفیصلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان سے چیف الیکشن کمشنر کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چلینج کردیا، جس کو سماعت کیلیے مقرر کرتے ہوئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر ہونے والی درخواست کے بعد سپریم کورٹ نے تین رکنی بینچ تشکیل دیا، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ملاقات کی۔

ملاقات میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شریک ہوئے جب کہ اس موقع پر اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ججز کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے متعلق آگاہ کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ممکنہ درخواست پر سماعت کیلیے سپریم کورٹ کا کمرہ نمبر ایک کھل گیا ہے جبکہ چیف جسٹس سمیت دیگر سپریم کورٹ کے ججز بھی دفاتر میں ہی موجود ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس درخواست پر سماعت کے بعد ایک گھنٹے میں ہی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کی متعلقہ برانچ سے رابطہ کر کے درخواست دائر کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا اور قانونی ٹیم کو سپریم کورٹ روانہ کیا۔ اسی دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ بھی واپس سپریم کورٹ پہنچے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ممکنہ درخواست پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا کمرہ نمبر ایک کھل گیا ، سپریم کورٹ کا اسٹاف کمرہ نمبر ایک میں پہنچنا شروع ہوگیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر ججز بھی سپریم کورٹ میں موجود ہیں جبکہ عدالتی عملہ بھی کورٹ روم نمبر ایک پہنچ گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس درخواست پر سماعت کے بعد ایک گھنٹے میں ہی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔