کراچی:ڈیفنس،بنگلے سے 25 کروڑکی غیررجسٹرڈ،زائد المیعاد ادویات برآمد

کراچی: صوبائی ڈرگز انسپکٹرزنے فیڈرل ڈرگز انسپکٹرز کے ہمراہ ضلع ساؤتھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٖڈیفنس میں واقع بنگلے سے بڑی تعداد میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ جعلی ادویات برآمد کرلی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی بھاری کھیپ کی برآمدگی کے بعد بنگلے کو سیل کردیا گیاہےبرآمد کی گئی ادویات کے نمونوں کو لیبارٹری ٹیسٹ و تجزئیے کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔ ڈیفنس فیز چھ کے بنگلے پر چھاپے میں برآمد کی گئی غیرملکی ادویات سے متعلق مزید تفصیلات منظرعام پر لائی گئی ہیں ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے مطابق برآمد ادویات کی مالیت 25 کروڑ سے زائد ہے اور ادویات ایکسپائر ہوچکی ہیں لیکن اس کے باوجود سپلائی جاری تھی ڈریپ حکام ڈرگ انسپکٹر میڈیکل ٹیموں کے ہمراہ زائد المیعاد دوائیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

برامد ہونے والی ادویات میں بے ہوش کرنے والی انیستھیسیا، لائف ڈرگ کا بڑا اسٹاک موجود ہے ایکسپائر دوائیوں کو ری پیک کر کے فروخت کیا جاتا تھا۔نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نے صوبائی ڈرگز انسپکٹر ذاکر سموں اور وفاقی ڈرگز انسپکٹر عبدالرسول شیخ کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے۔