پاکستانی فیلڈرز نے کپتان کین ولیمسن کے دو کیچز ڈراپ کیے، فائل فوٹو
پاکستانی فیلڈرز نے کپتان کین ولیمسن کے دو کیچز ڈراپ کیے، فائل فوٹو

پہلا ٹی20 ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنانے میں کامیاب رہی، یوی اوپنر ڈیون کانوے اور فن ایلن نے بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم کانوے صفر کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، اوپنر کی وکٹ گرتے ہی فن ایلن نے پاکستانی بالرز پر لاٹھی چارچ کیا اور شاہین کے دوسرے ہی اوور میں 24 رنز بناڈالے۔

15 گیندوں پر 34 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے والے فن ایلن عباس آفریدی کا شکار بنے، پاکستانی فیلڈرز نے کپتان کین ولیمسن کے دو کیچز ڈراپ کیے، وہ 57 اور ڈیرل مچل 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں گلین فلپس 21، مارک چیپ مین 26، ایڈم ملنے 10 اور ایش سودھی صفر پر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور شاہین آفریدی نے 3،3 جبکہ حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 18 اوورز میں محض 180 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے جارحانہ آغاز فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم وہ 27 کے انفراد اسکور پر رن آؤٹ ہوئے، نائب کپتان محمد رضوان 25 اور فخر زمان 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شاہین آفریدی صفر، جبکہ اسامہ میر اور عباس آفریدی ایک ایک رنز بناسکے۔ بابراعظم نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے  35 گیندوں پر 57 رنز بنائے تاہم وہ قومی ٹیم کو جتوانے میں ناکام رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 4 جبکہ ایڈم ملنے اور بین سیئرز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔