برطانوی بادشاہ چارلس میں کینسر کی تشخیص

لندن: بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس میں کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔شاہی محل کے مطابق یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں لیکن اس کی تشخیص شاہ چارلس کے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کے علاج کے دوران ہوئی۔بادشاہ کے ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ بادشاہ کو کس قسم کا کینسر ہے لیکن بیان کے مطابق بادشاہ نے پیر کو ’باقاعدہ علاج‘ شروع کر دیا ہے۔گزشتہ ہفتے شاہ چارلس کو بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کے آپریشن کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا اور انکی بیماری کو محل نے معمولی قرار دیا تھا۔شاہی محل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 75 سالہ برطانوی بادشاہ اپنی عوامی مصروفیات سے کنارہ کش ہو جائیں گے اور دورانِ علاج ملکہ کیملا اور ولی عہد شہزادہ ولیم انکی جگہ ان مصروفیات میں شریک ہونگے۔