دوسرا سیمی فائنل،آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بینونی (اُمت نیوز)انڈر-19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بینونی میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے پاکستانی بیٹنگ لائن پر وکٹوں کے ذریعے پریشر بڑھائیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاکہ حریف کو اسکور بورڈ پریشر میں لاسکیں۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان سعد بیگ، شاہ زیب خان، شمائل حسین، اذان اویس، احمد حسن، ہارون ارشد، عرفات منہاس، عبید شاہ، محمد ذیشان، علی رضا، نوید احمد خان

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان ڈی ویبگن، ایس کونسٹاس، ایچ ٹی ڈکسن، ہرجاس سنگھ، آر آر ہکس، او جے پیک، ٹی ای کیمبل، آر میک ملن، ٹی اسٹرکر، ایم بیئرڈمین، سی اے وِڈلر

واضح رہے کہ انڈر-19 ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلوی ٹیم ابتک ناقابل شکست رہی ہیں جبکہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر مسلسل پانچویں مرتبہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔