اسلام آباد(اُمت نیوز) وفاقی دارالحکومت سے طارق فضل چوہدری کے کامیاب قرار دیے جانے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا۔
الیکشن کمیشن کا 11 فروری کو تین امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں ڈی آر او، آر او، الیکشن کمیشن اور طارق فضل چوہدری کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ 11 فروری کا نوٹیفکیشن اور فارم 47 کی کارروائی غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دی جائے، الیکشن کمیشن کو حکم دیں کہ فارم 45 کے تناظر میں امیدواروں کی موجودگی میں گنتی کروائیں۔
واضح رہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار شعیب شاہین کو شکست دی تھی۔