لاہور: مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے علی امین گنڈا پور کے نام کی منظوری دیے جانے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اس اقدام کو ’ناقابل یقین‘ قرار دے دیا۔
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کے پی کے وزیراعلیٰ کے لیے آج علی امین گنڈا پور کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
علی امین گنڈا پور کی نامزدگی کی تصدیق عمران خان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج مقدمات کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کی۔
ن لیگ کی جانب سے آفیشل ایکس ہینڈل پر ردعمل دیا گیا۔
Unbelievable! Perpetrator of the May 9th incident Ali Amin Gandapur will be the CM of KP! This party’s anti-state stance is glaringly evident!! pic.twitter.com/4JTzX4l6nt
— PMLN (@pmln_org) February 13, 2024
اس حوالے سے کی جانے والی ایکس پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ، ’ناقابل یقین! 9 مئی کے واقعے کے مجرم علی امین گنڈاپور کے پی کے وزیر اعلی ہوں گے۔
ن لیگ نے اس اقدام پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کا ریاست مخالف موقف واضح طور پر واضح ہے۔