محمد رضوان نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی، فائل فوٹو
محمد رضوان نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی، فائل فوٹو

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

کوئٹہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 167 رنز بناسکی۔

قبل ازیں پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے مدمقابل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 181رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، اوپنر عثمان خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

ریزا ہینڈرکس اور طیب طاہر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 77 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ہینڈرکس 72 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ طاہر نے 35 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2 جبکہ ابرار احمد اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گلیڈی ایٹرز کے خوانہ نافع 36 اور کپتان رائیلی روسو نے 30 رنز بنائے، سعود شکیل نے 24 اور شرفانے ردرفورڈ نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ جیسن روئے اور محمد عامر نے 12، 12 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور ڈیوڈ ولی نے تین تین وکٹیں لیں، آفتاب ابراہیم دو اور اسامہ میر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ملتان سلطانز کے محمد علی کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔