پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا تھا۔ فائل فوٹو
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا تھا۔ فائل فوٹو

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

ابو ظہبی: بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور فیصلہ کُن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔

194 رنز کا ہدف بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 193 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد سلمان 74 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے جبکہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے درگا راؤ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی جانب سے اجے کمار ریڈی نے 66 اور سنیل رمیش نے 64 رنز اسکور کیے۔پاکستان کے سلمان، ادریس اور بدر منیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے قومی ٹیم کو 46رنز سے ہرا دیا۔دبئی میں جاری بلائنڈ کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو دوسرے بلائنڈ ٹی 20 میچ میں46 رنز سے شکست دے دی۔

گرین شرٹس 225رنز کے تعاقب میں 6وکٹوں پر178رنز بنا سکی ،بھارت نےدوسرا میچ جیت کر بلائنڈ سیریز 1-1سے برابر کردی، قومی ٹیم کے محمد سلمان 58، بدر منیر 30 ، نثار علی 25رنز بنا سکے۔

بھارت نے 3وکٹوں پر 224رنز بنائے تھے، سنیل رمیش86رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیے گئے، پاکستانی قونصیلٹ جنرل دبئی حسین محمد دوسرے میچ کے مہمان خصوصی تھے۔

اس سے قبل پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی تھی اس کے بعد قومی ٹیم دونوں میچ ہارگئی۔