علی امین گنڈا پور کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ

خیبر پختونخواہ(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نامزد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے سنی تحریک میں شمولیت اختیار نہیں کی، خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ کا انتخاب بغیر پارٹی پر لڑیں گے، علی امن گنڈاپور نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی میں صوبائی صدارت کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے سنی تحریک میں شمولیت کا حلف نہیں دیا، وہ اس وقت آزاد امیدوار ہیں، سنی تحریک میں شمولیت کے بعد علی امین گنڈا پور انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔