ملزم کو 15 فروری 2023 کو جامشورو سے گرفتار کیا گیا تھا، فائل فوٹو
ملزم کو 15 فروری 2023 کو جامشورو سے گرفتار کیا گیا تھا، فائل فوٹو

ذلت کے ماحول میں نوکری نہیں کرسکتا،سیشن جج لاڑکانہ نے استعفی دیدیا

لاڑکانہ کے سیشن جج شرف الدین شاہ نے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سلیم جیسر کے رویے کے خلاف عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سیشن جج لاڑکانہ شرف الدین شاہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سلیم جیسر کے رویے کے خلاف عہدے سے مستعفی ہو گئے، انھوں نے اپنا استعفیٰ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو بھجوا دیا۔

شرف الدین شاہ کی جانب سے اپنے استعفے میں لکھا گیا کہ چپڑاسی کی نوکری بغیر میڈیکل حاصل کرنے کے لیے جسٹس سلیم جیسر نے ایڈیشنل رجسٹرار کے ذریعے پیغام بھجوایا اور خلاف قواعد نوکری نہ دینے پر جسٹس سلیم جیسر ناراض تھے۔

استعفے کے متن کے مطابق جسٹس سلیم جیسر کے منشی رہنے والے محمد ملوک نے میرے دفتر میں آکر نوکری نہ دینے پر دھمکیاں بھی دیں، جسٹس سلیم جیسر کے انسپکشن کے دوران ایڈیشنل رجسٹرار جونیئر ہونے کے باوجود مجھے ہدایات دیتے رہے ، جسٹس سلیم جیسر کے انسپکشن کے دوران لکھے گئے نوٹس بھی سوشل میڈیا پر وائرل کروائے گئے۔

استعفے میں لکھا گیا کہ انسپکشن کے دوران میرے خلاف بغیر ثبوتوں کے غلط نوٹس جسٹس سلیم جیسر نے تحریر کیے، انسپکشن کے دوران لکھے گئے نوٹس میرے ذاتی فائل میں شامل کرنے کے احکامات بھی ان کی جانب سے جاری کیے گئے۔

سیشن جج کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 27 سال جوڈیشری کا حصہ رہا ہوں ،ذلت کے ماحول میں نوکری نہیں کرسکتا۔