پیٹرول1 روپے 85 پیسے ، ڈیزل ایک روپے 75 پیسے فی لٹر مہنگا

پیٹرول کی نئی قیمت اضافے کے بعد 377 روپے91 پیسے فی لیٹر کرنے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر

October 28, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 1 روپے 85 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل ایک روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔

پیٹرول کی نئی قیمت اضافے کے بعد 377 روپے91 پیسے فی لیٹر کرنے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے جس کا اطلاق 29 اکتوبر کیلئے ہوگا۔