بی آر ٹی کرایوں میں فی سٹاپ 5سے 10روپے اضافہ کی تجویز دی گئی ہے، فائل فوٹو
بی آر ٹی کرایوں میں فی سٹاپ 5سے 10روپے اضافہ کی تجویز دی گئی ہے، فائل فوٹو

خیبر پختونخوا اسمبلی ،80 فیصد اسٹاف کو چھٹی دیدی گئی

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں تقریب حلف برداری کے سبب 80 فیصد اسٹاف کو چھٹی دیدی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں تقریب حلف برداری کے دوران صرف 20 فیصد اسٹاف ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ حلف برداری میں رش کے باعث غیر ضروری اسٹاف کو چھٹی دے دی گئی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کا پہلا اجلاس 28 فروری کو طلب کیا گیا ہے، نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا کو سمری بھجوائی گئی تھی جس پر انہوں نے دستخط کر دیے تھے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا پہلا اجلاس صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔