شہباز شریف کو وزیرِ اعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی، فائل فوٹو
شہباز شریف کو وزیرِ اعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی، فائل فوٹو

نواز شریف کل نومنتخب ارکان کو عشائیہ دیں گے

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کل نومنتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہو گا، ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت نواز شریف کریں گے۔

اجلاس میں شہباز شریف کو وزیرِ اعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ 29 فروری کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائےگی۔