وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھجوا دی، فائل فوٹو
وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھجوا دی، فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں گھڑی چور کے نعرے

اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی نے گھڑی اتار کر قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف نعرے لگوائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت صورتحال انتہائی انتہائی دلچسپ ہوگئی جب اپوزیشن کے شدید احتجاج کے بعد حنیف عباسی نے اپنی نشست سے اٹھنے کے بعد اسپیکرکی ڈائس کے پاس جا کر اپنی گھڑی اتار کر گھڑی چور کے نعرے لگوادیے۔

اپوزیشن کے اراکین نے بھی آصف زرداری اور نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کی۔ ایک موقع پر جب اسپیکر اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مائیک خواجہ کو دیا تو سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے احتجاج شروع کر دیا۔

جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ لوگوں نے بات کی تو کسی نے ڈسٹرب نہیں کیا، خواجہ آصف کے بعد دوبارہ وقت دوں گا،اسمبلی ہے حوصلہ رکھیں۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ رولز کے مطابق پوائنٹ آف آرڈر پر کراس ٹاک نہیں ہو سکتی،خواجہ آصف نے بھی پوائنٹ آف آرڈر پر گھڑی لہرادی۔