علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ بھارہ کہو میں اسلحہ، شراب برآمدگی کا کیس درج ہے، فائل فوٹو
علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ بھارہ کہو میں اسلحہ، شراب برآمدگی کا کیس درج ہے، فائل فوٹو

یکم رمضان سے ہیلتھ کارڈ کی سہولت مل جائے گی، علی امین گنڈا پور

پشاور: نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا نے اپنے پہلے خطاب میں صوبے کے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاکہ یکم رمضان سے صوبے کے عوام کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت مل جائے گی۔

خیبرپختونخوااسمبلی میں خطاب کرتے ہوئےعلی امین گنڈا پور نے کہاکہ ہمارے کارکنوں کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ کسی فسطائیت میں نہیں ہوا،ہمارے لیڈر کا قصور یہ ہے کہ عوام اور پاکستان کی خودمختاری کی بات کی،ہمارے لیڈرنے قوم کیلیے 27سال جدوجہد کی،مطالبہ ہے کہ فری اینڈ فیئر ٹرائل کیا جائے ہمارے لیڈر کو جلد رہا کیا جائے،ان کا کہناتھا کہ  میرا لیڈر صحیح کہتا تھا کہ ہم آزاد نہیں غلام ہیں، حقیقی آزادی ہماری ضرورت ہے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ جو ظلم ہوا اس کا ازالہ کریں اور اپنی اصلاح کریں،ہم انتقام نہیں چاہتے، یہ ملک اور ادارے ہمارے ہیں،ایسا نظام چاہتے ہیں کہ کوئی بھی اس ملک میں زیادتی نہ کرسکے۔ان کا کہناتھا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ حلف دیتے ہیں کہ نہ کرپشن کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے،عوام سے کہتا ہوں کہ کسی کی جرأت نہیں کہ آپ سے رشوت مانگے،حلف دیتے ہیں کہ نہ کرپشن کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے،کوئی رشوت مانگے تو اس کے خلاف کھڑے ہو جائیں،رشوت لینا والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ تیل اور گیس کے ذخائر صوبے میں موجود ہیں،تیل اور گیس کے مزید ذخائر دریافت کرنے پر توجہ دیں گے،یکم رمضان سے صوبے کے عوام کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت مل جائے گی،میں آج یہاں ایمان کے ساتھ کھڑا ہوں، خوف کا بت توڑ دیں۔