عمران خان کی شکل میں سیاستدان نہیں فتنہ ہے، فائل فوٹو
عمران خان کی شکل میں سیاستدان نہیں فتنہ ہے، فائل فوٹو

وفاقی کابینہ کا اعلان صدارتی انتخاب کے بعد ہوگا،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کابینہ کا اعلان صدارتی انتخاب کے بعد ہوگا،10یا 11مارچ کو کابینہ کا اعلان ہوجائے گا. اس وقت ساری توجہ صدارتی انتخاب پر ہے،اسحاق ڈار کابینہ میں انتہائی ذمے دار پوزیشن پر ضرور ہوں گے، اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ یا وزارت خارجہ دی جاسکتی ہے،یہ ضروری نہیں کہ مجھے وفاقی مشیر داخلہ بنایا جائے۔

ن) لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم بھی اسی طرح عمران خان کو غیرسنجیدہ لیں گے جس طرح انہوں نے ہمیں لیا تھا، ان کے پاس اپنا ہنر آزمانے کا موقع ہوگا، اب جدوجہد ان کے حصے میں آئی ہے ان کو کرنی چاہیے، کور کمانڈرز کانفرنس نے بہت مثبت اعلامیہ جاری کیا ہے، فوج نے الیکشن میں تحفظ اور پرامن ماحول فراہم کرنے کی ذمہ داری نبھائی ہیں، انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کر ایک پارلیمانی کمیشن بھی بن سکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شکل میں سیاستدان نہیں فتنہ ہے، بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہی ملک میں افراتفری اور فتنہ پھیلانا ہے، افراتفری کا ایجنڈا اس کا اپنا ہے یا کسی کا دیا ہوا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں، موجودہ صورتحال بدقسمتی اور ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے،عمران خان نے اپنی حکومت میں پونے چار سال ملک میں عدم استحکام رکھا، پوری قوم کو اس فتنے سے بچنے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔(ن) لیگ کو سادہ اکثریت ملتی اور نواز شریف وزیر اعظم بنتے تو ملک 2سال میں اس دلدل سے نکل سکتا تھا،(ن) لیگ نے ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے چانس لیا ہے، اس کیلئے ہمارے خلوص نیت اور محنت میں کوئی کمی نہیں ہوگی، میرا خیال ہے کابینہ کا اعلان صدارتی انتخاب کے بعد ہوگا،10یا 11مارچ کو کابینہ کا اعلان ہوجائے گا،اس وقت ساری توجہ صدارتی انتخاب پر ہے.

سحاق ڈارکابینہ میں انتہائی ذمہ دار پوزیشن پر ضرور ہوں گے،اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ یا وزارت خارجہ دی جاسکتی ہے،یہ ضروری نہیں کہ مجھے وفاقی مشیر داخلہ بنایا جائے،جو لوگ ایوان میں موجود ہیں انہیں وزارت کی ذمہ داری دی جانی چاہئے۔  حسین نواز اور حسن نواز بالکل بے گناہ ہیں، نواز شریف کی ذات کو سیاسی منظر سے ہٹانے کیلئے جعلی کیس بنائے گئے تھے، مریم نواز کو اس لیے ٹارگٹ کیا گیا کہ وہ سیاست میں نواز شریف کی جگہ لے سکتی ہیں، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر بری ہوچکے ہیں، حسن نواز اور حسین نواز کا بھی وطن آکر عدالت میں پیش ہونا ضابطے کی کارروائی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارے خلاف جو ہوا اس کی وجہ بانی پی ٹی آئی تھے، بانی پی ٹی آئی کیخلاف جو ہورہا ہے اس کی وجہ ہم نہیں9 مئی ہے،ہم نے عمران خان کو دفاعی تنصیبات پر چڑھ دوڑنے کیلئے نہیں کہا تھا، 9 مئی میں کسی کو سزا نہیں ہوا لیکن یہ حقیقت ہے، نواز شریف سے مجھ تک تمام جعلی کیسز بنائے گئے، عمران خان نے خود ہیروئن کا وہ تھیلا تیار کیا جو میری گاڑی میں ڈالا گیا۔