سیکریٹری سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈرز پر دستخط کیے، فائل فوٹو
سیکریٹری سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈرز پر دستخط کیے، فائل فوٹو

سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ۔

سیکریٹری سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈرز پر دستخط کیے، سینیٹر اعجاز چوہدری کو کل صبح 10 بجے صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پیش کیاجائے گا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے آج سینٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈرز جاری کرنے کی رولنگ دی تھی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جہاں انہوں نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی ہدایت دی۔