اسرائیلی وزیراعظم کی بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول سے ملاقات

 

اسرائیل (اُمت نیوز)اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات ہوئی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اجیت دوول کو غزہ جنگ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

دونوں شخصیات نے یرغمالیوں کی رہائی اور انسانی امداد کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ماہ رمضان میں غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کا امن و سلامتی پھیلانے والا ماہ مقدس رمضان شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں بھی غزہ میں بمباری، خون ریزی اور ہلاکت خیزی جاری ہے، ماہ رمضان کا احترام کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔