حکومتی جماعتیں مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کریں، فائل فوٹو
حکومتی جماعتیں مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کریں، فائل فوٹو

پی ٹی آئی امریکا میں بھی اختلافات، گروہ بندی کا شکار

نیویارک:  آئی ایم ایف آفس کے باہر مظاہرے کے باعث پی ٹی آئی امریکا میں اختلافات اور گروہ بندی شروع ہوگئی ہے ، گنتی کے شرکا ہونے پر ناکامی کا ذمے دار ٹھہرانے کی سیاست اور عہدیداروں کا مظاہرے کی جگہ اور مقصد سے اختلاف بھی سامنے آیا ہے ۔ پاکستان سے امریکا آئے رہنما پی ٹی آئی امریکا کے کارکنوں پر کمان لینے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں جس سے عہدیداروں اور کارکنوں میں بددلی اور مایوسی پیدا ہورہی ہے ۔

آئی ایم ایف کی عمارت کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرہ نے جہاں اسلام آباد کے حکومتی حلقوں کو پریشانی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کی مذمت پر مجبور کیا ہے وہاں پی ٹی آئی کے واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرہ میں صرف گنتی کے چند شرکاء ہونے پر امریکہ میں پی ٹی آئی میں اختلافات اور حوصلہ شکنی کو بھی جنم دیدیا ہے۔

واشنگٹن اور گردونواح کی ریاستوں ورجینیا اور میری لینڈ میں آباد کئی ہزار پاکستانیوں کی آبادی کے باوجود پی ٹی آئی کے صرف چند افراد پر مشتمل احتجاجی مظاہرے سے واضح ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حامیوں اور عہدیداروں نے بھی اس مظاہرے کی جگہ اور مقصد سے اختلاف کرتے ہوئے شرکت نہیں کی اور حاضری انتہائی کم رہی جس کے باعث پی ٹی آئی امریکا میں اس ناکامی کا ذمے دار ٹھہرانے کی سیاست اور گروہ بندی شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ شہباز گل اسلام آباد کی عدالت سےچند دن کی عارضی طور پر امریکا آنے کی اجازت کے بعد اب امریکا میں مقیم ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کے علاوہ پی ٹی آئی امریکا کے عہدیداران اور کارکنان پراپنی رائے اور سرگرمیاں مسلط کررہے ہیں۔