وزارت قانون نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، فائل فوٹو
وزارت قانون نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، فائل فوٹو

صدر مملکت نے مظاہر علی نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت قانون نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مِس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو بھجوا دیا گیا۔