ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو دن ساڑھے 11 بجے ہو گی،فائل فوٹو
ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو دن ساڑھے 11 بجے ہو گی،فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط کی تحقیقات کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط کی اوپن کورٹ تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق میاں داؤد ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ،آئینی درخواست میں سپریم کورٹ سے بااختیارکمیشن بنا کرانکوائری کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط ایک طے شدہ منصوبہ لگتا ہے ، سپریم جوڈیشل کونسل ایسے تنازعات کی تحقیقات کا ادارہ نہیں ،ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط عدلیہ کو اسکینڈلائزڈ کرنے کے مترادف ہے،6ججز نے اپنے خط میں بانی پی ٹی آئی کے صر ف ایک مقدمے کی مثال پیش کی،بانی پی ٹی آئی کے مقدمے کے سوا ججز نے ایک بھی مقدمے کا واضح حوالہ اور ثبوت نہیں دیا۔