اینٹی کرپشن کورٹ نے ارشد وہرا کے 26 فروری 2024 کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، فائل فوٹو
اینٹی کرپشن کورٹ نے ارشد وہرا کے 26 فروری 2024 کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، فائل فوٹو

صنعتوں کو دی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن معطل

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے اطلاق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 400سے زائد صنعتوں کی درخواست پر سماعت کی گئی،عدالت نے صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے دو نوٹیفکیشن معطل کردیے۔

درخواستگزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اوگرا نے صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا پہلا نوٹیفکیشن 15 نومبر 2023 کو جاری کیا تھا،گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وصولی یکم نومبر 2023 سے شروع کردی گئی تھی،صنعتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا دوسرا نوٹیفکیشن 8 فروری کو جاری ہوا تھا ۔

دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی قیمتوں کی وصولی یکم فروری 2024 سے شروع کردی تھیں ،نوٹیفکیشن سے قبل اضافی قیمتیں وصول کرنا غیر قانونی ہے ۔

عدالت نے دلائل دینے کے بعد دونوں نوٹیفکیشن معطل کر دیے اور حکم دیا کہ وصولی اس وقت ہوگی جب نوٹیفکیشن کا اندراج ہوگا۔