چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کر دی، فائل فوٹو
چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کر دی، فائل فوٹو

سینیٹ انتخابات:اسلام آباد کی دونوں نشستوں پر حکومتی اتحاد کے امیدوار کامیاب

اسلام آباد: سینیٹ کی 19نشستوں پرانتخابات کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار 222ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے راجہ انصر محمود 81ووٹ لے سکے.

اسلام آباد کی جنرل و ٹیکنوکریٹ نشست پر دو دو امیدوار مدمقابل تھے۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راجہ انصر محمود جبکہ جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے رانا محمود الحسن کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے فرزند علی شاہ سے تھا۔

سینٹ انتخابات میں قومی اسمبلی کے 310 اراکین نے استعمال کیا۔حکومتی اتحاد کے امیدوار اسحاق ڈار سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوگئے۔اسحاق ڈار 222 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ان کے مدمقابل امیدوار راجہ انصر محمود کو 81ووٹ ملے۔5 ارکان قومی اسمبلی کے ووٹ مسترد ہوئے۔

اسی طرح جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے رانا محمودالحسن 224 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل فرزند علی شاہ کو 79 ووٹ ملے۔ کل 310 ووٹ کاسٹ کیے گئے جس میں سے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

سندھ،سینیٹ انتخاب، پی پی 10 نشستوں پر کامیاب

سندھ سے سینیٹ کی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔سندھ اسمبلی میں موجود پریزائیڈنگ افسر نے نتائج کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی 12نشستوں کیلیے سندھ اسمبلی میں پولنگ  ہوئی،جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے کاظم شاہ، اشرف جتوئی، مسرور احسن، ندیم بھٹو اور دوست علی جیسر کامیاب  قرار پائے،جنرل نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کے عامر چشتی بھی سینیٹربننے میں کامیاب ہوگئے۔

سندھ سے سینیٹ ٹیکنوکریٹ نشست کیلیے پیپلز پارٹی کےسرمد علی  اور ضمیر گھمرو کامیاب قرار پائے۔سندھ سے خواتین کی نشست پرپیپلز پارٹی  کی قرۃ العین مری اور روبینہ قائم خانی سینیٹر بن گئیں۔

سندھ سے سینیٹ کی اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کے پونجو مل سب سے زیادہ ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔