اس سے اچھی رپورٹ تو میرا سیکریٹری بنا دے گا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

یہ قیاس پر مبنی رپورٹ ہے،قومی سلامتی کو کوئی خطرہ ہے تو وجوہات تو بتائیں،جسٹس عامر فاروق

April 3, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق جوائنٹ سیکریٹری داخلہ کی رپورٹ پر برہم ہو گئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ قیاس پر مبنی رپورٹ ہے،اس سے اچھی رپورٹ تو میرا سیکریٹری بنا دے گا،قومی سلامتی کو کوئی خطرہ ہے تو وجوہات تو بتائیں۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ  پوری دنیا میں ہماری بدنامی ہو رہی ہے،سیکرٹری داخلہ سے نہ ہوا تو وزیراعظم کو بلائیں گے۔