سپریم کورٹ نے اضافی مخصوص نشستوں پر کنیت معطل کرنے کا حکم دیا تھا، فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے اضافی مخصوص نشستوں پر کنیت معطل کرنے کا حکم دیا تھا، فائل فوٹو

سینیٹ ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔

اسلام آباد سے رانا محمود الحسن اور اسحاق ڈارکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،بلوچستان سے احمد خان، انوارالحق کاکڑ،ایمل ولی خان ،بلال احمد خان، عبدالواسع، حسنہ بانو، راحت جمالی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔

پنجاب سے محسن نقوی، طلال چوہدری، ناصر محمود اور محمد اورنگزیب ،مصدق ملک، انوشہ رحمن، بشریٰ انجم بٹ، خلیل طاہر،احد چیمہ، پرویز رشید، حامد خان اور راجا ناصر عباس کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

سندھ سے مسرور احسن، دوست علی جیسرا، اشرف جتوئی ،کاظم علی شاہ، عامر ولی الدین چشتی، فیصل واوڈا، ندیم بھٹو،ضمیر گھمرو، قرۃ العین مری اور روبینہ قائمخانی  کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔

دوسری جانب سینیٹ اجلاس 9 اپریل کو ہونے کا امکان ہے، پہلے اجلاس میں نو منتخب ممبران حلف اٹھائیں گے۔اجلاس میں سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔