دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطرکے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا، فائل فوٹو
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطرکے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا، فائل فوٹو

شہباز شریف کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے امیر قطر کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

منگل کو وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابط ہوا، جس میں وزیر اعظم نے قطرکے امیرکوعید الفطرکی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

ٹیلی فونک رابطے میں امت مسلمہ کے اتحاد اور پاکستان قطر کی خوشحالی کی دعا کی گئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطرکے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی قطرکے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔

اس کےعلاوہ دنوں رہنماؤں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

امیر قطر نے بھی گرمجوشی سے وزیر اعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔