غیر جانبدار سلیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، فائل فوٹو
غیر جانبدار سلیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، فائل فوٹو

کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ

اسلام آباد: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے صبح کے سیشن میں ٹریننگ کی، صبح کے سیشن میں کوچ محمد عثمان کی نگرانی میں پریکٹس کی۔ کیمپ طارق بگٹی کی صدارت میں کام کرنے والی فیڈریشن کے تحت لگایا گیا ہے جہاں کیمپ کے پہلے روز 36 کھلاڑیوں نے رپورٹ کیا۔

دوسری جانب دوسرا کیمپ کراچی میں تین روز سے جاری ہے جو شہلا رضا کی صدارت میں کام کرنے والی فیڈریشن کے تحت لگایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔