عدالتی عملے، پولیس اہلکاروں اوراہل خانہ نے بمشکل مار سے بچایا، فائل فوٹو
عدالتی عملے، پولیس اہلکاروں اوراہل خانہ نے بمشکل مار سے بچایا، فائل فوٹو

دوسری شادی کرنے پربیوی نے شوہر کی درگت بنا دی

نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں بیوی نے دوسری شادی کرنے پر اپنے شوہر کو عدالت میں ہی سب کے سامنے مارا پیٹا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر وکاس کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو 7 سال ہوگئے ہیں لیکن اب تک اولاد نہیں ہوئی۔ اس وجہ سے میں نے دوسری شادی کی ہے۔

تاہم ناراض بیوی نے ایک نہ سنی اور بھری عدالت میں شوہر پر مکوں کی بارش کردی۔

پہلی بیوی کا کہنا تھا کہ وکاس نے میرے علم میں لائے بغیر دوسری شادی کی اور اسی کے ساتھ رہ رہا تھا۔

عدالتی عملے، پولیس اہلکاروں اوراہل خانہ نے بمشکل وکاس کو پہلی بیوی کی مار سے بچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔