فائل فوٹو
فائل فوٹو

حماس کے نیول کمانڈراسرائیلی فضائی حملے میں شہید

تل ابیب: اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلی جنس بنیاد پر کی گئی ایک کارروائی کے دوران حماس کے بحری سرگرمیوں کے کمانڈرز محمد احمد علی کو نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے نیول کمانڈر گزشتہ شب فضائی حملے میں مارے گئے۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے نیول کمانڈر محمد احمد علی 7 اکتوبر کو حملے میں ملوث تھے اور عزالدین القسام بریگیڈ کا اہم رکن تھے جو اسرائیلی فوج پر حملوں کی کارروائی کی منصوبہ ساز تھے۔

دوسری جانب فضائی حملے میں کمانڈر محمد احمد علی کی شہادت کے اسرائیلی دعوے کی حماس کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔