انتہا پسند غنڈے قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، فائل فوٹو
انتہا پسند غنڈے قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، فائل فوٹو

بھارت، قدیم درگاہ کی بےحرمتی؛ قبریں مسمار کرکے مورتیاں رکھ دیں

نئی دہلی: بھارت میں ہندوتوا کے غنڈوں نے احمد آباد میں ایک تاریخی درگاہ کے اندر قبروں کو مسمار کرکے ان کی جگہ مورتیاں نصب کریں،حملہ آورں سے تصادم میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد باد میں امام شاہ بابا کی 600 سال پرانی درگاہ پر پیش آیا۔ انتہا پسند ہندوؤں نے درگاہ پر دھاوا بول دیا۔

درگاہ کو ہندوؤں کا مقدس مقام ہونے کا دعویٰ کرکے کافی عرصے سے انتہا پسند غنڈے قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور حملہ آوروں نے درگاہ کی بے حرمتی کی اور قبروں کو مسمار کرکے مزار میں مورتیاں نصب کر دیں۔

درگاہ پر حملے کی اطلاع ملنے پر مسلمان بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور درگاہ کی بےحرمتی سے روکنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر حملہ آورں سے تصادم بھی ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حسبِ معمول تاخیر سے پہنچی اور 30 افراد کو حراست میں لے لیا جس میں بڑی تعداد مسلمانوں کی بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔