فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی فوجی افسر نے اسرائیلی مظالم پر استعفیٰ دے دیا

واشنگٹن: امریکی فوج کے انٹیلی جنس کے آفیشل نے غزہ جنگ پر اپنے عہدے سے ہی استعفیٰ دے دیا ہے، جبکہ ساتھ ہی وضاحتی بیان بھی جاری کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ملٹری انٹیلی جنس میں شامل اعلیٰ فوجی افسر نے غزہ پر جاری جنگ کے باعث مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

سابق امریکی فوجی افسر کے بیان کے مطابق نومبر میں دیے گئے استعفیٰ کی وجہ یہ ہے کہ وہ اخلاقی طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔

جبکہ سابق فوجی افسر نے امریکہ کی اسرائیلی سپورٹ پر تنقید کی اور فلسطینیوں کو تکلیف پہنچانے پر افسردگی کا بھی اظہار کیا۔