گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں، فائل فوٹو
گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں، فائل فوٹو

گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہاؤس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد

اسلام آباد، پشاور: وزیراعلیٰ اور گورنر کی جنگ کے پی ہاؤس اسلام آباد تک بھی پہنچ گئی، گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہاؤس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاؤس انیکسی خالی کرا لی، کے پی ہاؤس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ نے گورنر کی انیکسی کا سامان باہر نکلوا کر پھینکوا دیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تین روز سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں اور صوبے کے تمام تر معاملات کے پی ہاؤس اسلام آباد سے چلا رہے ہیں۔

ادھرمشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنرکے لیے مختص بلاک ختم کردیاگیا جبکہ فیصلہ صوبائی کابینہ کےگزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزرا اورممبران اسمبلی کے لیے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا، گورنرانیکسی فی الحال ممبران صوبائی اسمبلی اوروزرا استعمال کریں گے، گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائشی بندوبست کیا جارہا ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں، گورنردل نہ ہاریں سندھ ہاؤس میں ان کا داخلہ بند نہیں کریں گے، گورنرکےرہائش کے لیے متبادل انتظام کیا جارہا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاکہ گورنر کی اسلام آباد میں کئی گھرہیں۔

دوسری جانب گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی ہاؤس میں گورنرکی اینکسی کوبند کرنا غیرآئینی ہے،گورنرہاؤس کسی قسم کی سازش کاگڑھ نہیں بنےگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب نےمل کرصوبےکی ترقی میں کرداراداکرناہے، وزیراعلی کوگورنرہاؤس میں دعوت دی ہے، تمام سیاسی لوگ مل کرمسائل حل کرنےمیں کرداراداکریں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنرہاؤس میں کسی وزیراعلیٰ کی آمد پر پابندی نہیں، سیاسی جنگیں سیاسی میدان میں لڑیں گے۔