تحقیقات کی تیاری- سہولت کار افسران کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، فائل فوٹو
 تحقیقات کی تیاری- سہولت کار افسران کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، فائل فوٹو

وزارتِ داخلہ نے کے پی کے 2361 جعلی شناختی کارڈ منسوخ کردیے

پشاور: خیبر پختونخوا میں 2361 جعلی شناختی کارڈز کا انکشاف ہوا ہے۔ جعلی شناختی کارڈز پر 595 گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔ وفاق نے خیبر پختوںخوا حکومت کو آگاہ کردیا۔

وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ جعلی شناختی کارڈ منسوخ کردیے۔ ان جعلی شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ اثاثوں کی تفصیلات صوبائی حکومت سے طلب کرلی گئی ہیں۔

محکمہ ایکسائز کو گاڑیوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ مال سے جائیدادوں کی تفصیل طلب کرلی گئی۔

وزارتِ داخلہ نے کے پی پولیس سے ان منسوخ شناختی کارڈز پر درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ محکمہ داخلہ سے جعلی شناختی کارڈز پر جاری اسلحہ لائسنسوں کا ڈیٹا بھی طلب کرلیا گیا ہے۔