فائل فوٹو
فائل فوٹو

سلیم مانڈوی والا سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد: سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب کرلیا قائمہ کمیٹی برائے منصوبندی نے پیپلزپارٹی کی سینیٹر قراتہ العین مری کو چیئرپرسن منتخب کیا تو تحریک انصاف کے سینیٹرز شبلی فراز، محسن عزیز اور ذیشان خانزادہ نے اجلاس غیرقانونی قراردیتے ہوئے بائیکاٹ کردیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ، سیکریٹری سینیٹ نے چیئرمین منتخب کرنے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے چیئرمین شپ کیلیے صرف سینٹرسلیم مانڈوی والا کی نامزدگی کی درخواست کا بتایا۔ شبلی فراز نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس طلبی کی اطلاع نہیں دی گئی ۔ سینیٹر محسن عزیزبولے کمیٹی چیئرمین کا معاملہ باہمی رضا مندی سے طے کیا جاتا ہے۔

انہوںن ے کہا کہ قائمہ کمیٹی خزانہ اورقانون کا چیئرمین اپوزیشن سے لیا جاتا ہے، محسن عزیزاورشبلی فراز نے اجلاس غیرقانونی قراردیتے ہوئے بائیکاٹ کردیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ جمہوری طریقہ کاراختیار کیا ہے ہم نے انہیں دوسری کمیٹی کی سربراہی کی پیشکش کی۔

فیصل واوڈا نے شیری رحمان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ سی ڈی اے کی زمین پرقبضہ کرنے اورشورمچانے سے ریلیف نہیں ملے گام کمیٹی نے متفقہ طورپرسینٹر سلیم مانڈوی والا کوچیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ منتخب کرلیا۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبندی کی چیئرپرسن قراتہ العین مری منتخب کیا گیا، سینیٹر شہادت اعوان نے قراتہ العین مری کونامزد کیا تھا،سینیٹرذیشان خانزادہ نے کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔