بنگلا دیشی ٹیم وطن واپسی کیلئے کراچی ایئر پورٹ پہنچ گئی

بنگلادیش(اُمت نیوز)ٹیسٹ سیریز کی فاتحہ بنگلا دیشی ٹیم اور آفیشل کراچی ایئر پورٹ سے دو مختلف پروازوں سے وطن واپس جا رہے ہیں۔

بنگلا دیشی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشل رات گئے اسلام آباد سے کراچی پہنچے۔

انہوں نے گزشتہ رات کراچی کے ہوٹل میں قیام کیا۔

وطن واپس جانے والی فاتح ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں کراچی ایئر پورٹ پہنچا دیا گیا۔

ٹیم اور آفیشل کراچی سے دبئی اور دوحہ کے راستے دو مختلف پروازوں سے بنگلا دیش پہنچیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔