190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

راولپنڈی(اُمت نیوز)190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی،کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل ظہیر عباس چودھری ، عثمان گل و دیگر عدالت میں پیش ہوں گے

نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی،امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے، وکلا صفائی ریفرنس کے آخری گواہ پر آج بھی جرح جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔