خیبر،ٹریکٹر اور پک اپ میں خوفناک تصادم 3افراد جاں بحق

خیبر(اُمت نیوز)خیبرکے علاقے باڑہ میں ٹریکٹر اور پک اپ میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو1122 کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے آٹھ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈوگرہ ہسپتال سے پشاور منتقل کردیاگیا جن میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر شارق ریاض خٹک کے مطابق تین افراد کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔