آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش ، امریکی آئل ٹینکر پر ایران کا حملہ
پاسدارانِ انقلاب نے وارننگ شاٹس فائر کر کے امریکی جہاز کو واپس جانے پر مجبور کیا۔
آبنائے ہرمز میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے جہاں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزرنے کی کوشش کرنے والے ایک امریکی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے وارننگ شاٹس فائر کر کے امریکی جہاز کو واپس جانے پر مجبور کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہ بندر عباس کے قریب کارروائی کی گئی، تاہم اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کا مقصد خطے میں امریکی افواج اور تجارتی جہازوں کو لاحق خطرات کو ختم کرنا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مشرقی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد فضائی دفاعی نظام کو مختصر وقت کے لیے فعال کیا گیا۔