اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے سمیت دیگر کو نوٹسز

لاہور(اُمت نیوز) ہائیکورٹ نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے سمیت دیگر حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس فاروق حیدر نے ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے رانا معروف ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اوریا مقبول جان کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔