ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد(اُمت نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد و گردنواح، سندھ ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہلکی بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔