اسلام آباد میں ڈینگی کیسز بڑھنے لگے، 24 گھنٹے میں مزید 7 مریض رپورٹ

اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے کیسز میں بدستور اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 مریض رپورٹ ہو گئے۔

 

متعلقہ حکام کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور 24 گھنٹوں میں 7 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رواں سیزن میں اب تک 111 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 

دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں 79 اور شہری علاقوں سے 32 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اسی طرح پمز اسپتال میں 17 اور کیپٹل اسپتال میں 5 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب میں ڈینگی کے حوالے سے اعداد شمار جاری کیے گئے تھے، جن کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 جب کہ ایک ہفتے میں 81 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح رواں سال اب تک ڈینگی کے 447 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔